• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی طیارے کے واقعے کی تحقیقات آسٹریلیا تک پہنچ گئیں

دبئی(سبط عارف)فلائی دبئی کی پرواز FZ1073کو مبینہ طور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کے معاملے کی تحقیقات آسٹریلیا تک پہنچ گئی ہیں۔آسٹریلوی تحقیقاتی حکام معاون پائلٹ کے آسٹریلیا میں قیام، تعلیمی پس منظر اور ممکنہ روابط کی چھان بین کر رہے ہیں۔آسٹریلوی فیڈرل پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وکٹوریہ جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم معاون پائلٹ کے آسٹریلیا سے تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں آسٹریلوی وفاقی پولیس، وکٹوریہ پولیس اور ملکی انٹیلی جنس ادارہ اے ایس آئی او شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق تحقیقات میں معاون پائلٹ کی مبینہ انتہا پسندی کے پس منظر اور آن لائن سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ میلبورن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرتا رہا البتہ معاون پائلٹ نے ڈگری مکمل نہیں کی۔تحقیقات میں معاون پائلٹ کے ممکنہ ساتھیوں، رابطوں اور مذہبی سرگرمیوں سے متعلق پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک معاملے میں کسی دوسرے فرد یا ادارے کے ملوث ہونے کے بارے میں حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔فلائی دبئی کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ طیارے نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں بحفاظت لینڈنگ کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے بعد میں واقعے کو معاون پائلٹ کی جانب سے مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش قرار دیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید