کراچی( نمائندہ جنگ ) معزز آصفہ بھٹو زرداری، خاتون اول پاکستان اور رکن قومی اسمبلی، نے 26 نومبر 2024 کو دبئی میں ہونے والے گلوبل ویمنز فورم میں شرکت کی۔ یہ فورم دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔فورم کے افتتاحی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم؛ ترکیہ کی خاتون اول، عزت مآ ب ایمین اردوان؛ اور فلپائن کی خاتون اول، عزت مآب لوئس آرانیٹا مارکوس نے شرکت کی۔اس تقریب میں تقریباً 6,000 معزز شخصیات اور خواتین کے حقوق اور صنفی توازن کی حامیوں نے شرکت کی۔آصفہ بھٹو زرداری نے فورم کے ایک پینل مباحثے میں بھی حصہ لیا، جس میں انہوں نے پاکستان میں خواتین کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔فورم کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن اور دبئی کونسل کی رکن، عزت مآب شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔دو روزہ فورم کے دوران آصفہبھٹو زرداری نے دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر، عزت مآب مونا غانم المری کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔