کراچی (جنگ نیوز) عالمی نمبر دو خاتون ٹینس پلیئر ایگا سوائیتک کے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا، عالمی ٹینس حکام نے انہیں ستمبر میں ایک مہینے کی معطلی کی سزا دی تھی جو اکتوبر میں ختم ہوگئی۔اس کے بعد انہوں نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت کی۔ ڈوپ ٹیسٹاگست میں ہوا تھا۔ انہوں نے ٹرائیمیٹازڈائن کا استعمال کیا تھا۔ یہ دوا دل کے امراض میں کام آتی ہے۔ ٹینس انٹگریٹی ایجنسی نے واضح کیا کہ ایگا نے خاص غلطی یا غفلت نہیں کی، جس کی وجہ سے معطلی کم ہوئی ۔