• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں کوکسی کی ملاقات نہ ہوسکی ، ادھر جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان اس وقت جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لئے ان سے رابطہ کیا جائے، اور ملاقات کرانے یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں بلکہ تھانہ نیوٹاؤن کے پاس ہے۔ جمعرات کو ڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید