• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر آئینی بنچ میں 50 کیسز سماعت کیلئے مقرر ہونگے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچز کے لئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں ہدایات کے مطابق ہر آئینی بینچ میں 50 کیسز سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے۔ پرنسپل سیٹ کراچی میں ٹیکس ،کسٹم، سروس،لیبر اور ایس بی سی اے معاملات کے10،10کیسز روزانہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکھر ، حیدراباد، لارکانہ اور میر پور خاص سرکٹ بینچز میں آئینی بینچز کے روبرو 50کیسز روانہ اور سرکٹ بینچز میں ٹیکس اور کسٹم کیسز نہ ہونے کے باعث دیگر شعبوں کے کیسز سماعت کیلیے مقرر کیے جائیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو مختلف شعبوں کے روزانہ دس کیسز بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید