• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ بلندی کا سفر جاری، ہفتے کے آخری سیشن میں بھی تیزی، 1274 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینجمیں بلندی کا سفر جمعہ کو بھی جاری رہا۔ ہفتے کے اختتام پر ٹریڈنگ کے دوران پہلی بارانڈیکس1لاکھ1ہزار کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر گیا،1274پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 1لاکھ 1ہزار357 پوائنٹس پربند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب68ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا سرمائے کی مالیت ایک کھرب کے اضافے سے 128کھرب روپے ہو گئی۔ کاروبار میں 1.27فیصد اضافہ ہوا۔ 58.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 1ہزار496 اور کم ترین سطح 99ہزار 822رہی۔ ملکی معیشت میں مثبت رجحان ، روپے کی قدر میں بہتری، سود کی شرح میں مزید کمی کے امکانات نے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب کیے جس نے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ۔جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس 1274 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 1ہزار 357 پوائنٹس پر بند آگیا جبکہ 294پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 31 ہزار 488 پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 63 ہزار 83 پوائنٹس سے بڑھ کر 63 ہزار920پوائنٹس پر بند ہوا ۔جمعہ کو مارکیٹ کے سرمائے میں 168 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ روپے کے اضافے سے سرمائے کی مالیت 128 کھرب 85 ارب 2 کروڑ روپے ہو گئی۔مارکیٹ میں جمعہ کو 91 کروڑ 55 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
اہم خبریں سے مزید