• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی پرائیویٹائزیشن بارے دوسرے مرحلے کی درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کےلئے دوسرے مرحلے کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آج 30نومبرآخری تاریخ ہے بتایا گیا ہے کہ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2 کے لےئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تایخ ہے جس کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع کردیا جائے گا پیف حکام نے درخواستیں دینے والوں کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن درخواست کا پرنٹ لیں اورمخصوص جگہ پر دستخط کریں شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں لف کریں جمع شدہ فیس کی اصل رسید، اصل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور اصل بیان حلفی لف کریں تجر بے کا سرٹیفکیٹ دیے گئے نمونے کے مطابق جمع کروائیں۔
ملتان سے مزید