کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عیدالاضحیٰ پر آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار 816 ٹن سے زائد آلائشیں اٹھاکر لینڈ فل سائٹ اور جی ٹی ایس شرافی کی خندقوں میں دفن کی گئیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہر کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کی نگرانی کی ان کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق علی نظامانی،منتخب نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ادارے کے اعلامیے کے مطابق تمام کلیکشن پوائنٹس کو رات تک کلیئر کرکے چونے کا چھڑکاؤاور اور جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا جا رہا ہے،مئیر کراچی اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے شہر بھر کے دور وں میں شہریوں اور بلدیاتی چیئرمینز سے ملاقاتیں کیں، جہاں شکایات تھیں فوری طور پر اس کا ازالہ یقینی بنایا گیا۔