• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، روزی موڑندی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن روزی موڑندی سے عید الاضحیٰ کے پہلے روزخاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ، اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا جبکہ خاتون اور مرد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیں، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 25 سالہ شمائلہ اور مرد کی شناخت 24 سالہ محمد علی ولد حضرت علی کے ناموں سے کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے اور بظاہر نشے اور شدید گرمی کے باعث ان کی موت واقع ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا ، دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید