• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے پہلے روز کائونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریولیشن آرمی کے2 مبینہ دہشت گردوں اللہ ڈینو اورفراز احمد سومرو عرف طوطو کوگرفتارکرلیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم اللہ ڈینوشہرمیں دہشت گردی پھیلانے کےغرض سے اپنی تنظیم کےحکم پر گوادر سےبذریعہ بس بارودی مواد لیکرکراچی میں عیدالاضحیٰ پر دہشت گردی کی کارروائی کرنے کےغرض سے آرہا تھا ، ملزم کوحب ریورروڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتار کرکے 10رول نما بارودی مواد،2 ڈیٹو نیٹرنان الیکٹرک اور 3میٹرسیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم فراز احمد سومروعرف طوطوسال 2022میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں مفرور تھاملزم کی گرفتاری ضلع شرقی سےعمل میں لائی گئی ہےگرفتارملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں وقارخشک ، نبیل احمد گبول،وزیرخشک کے ساتھ ملکر صدر میں ڈینٹل کلینک میں پاکستانی شہریت کے حامل چائینیز پرحملہ کیا جس میں رونلڈ ریمنڈ پاؤ جاں بحق ، ڈاکٹررچرڈپاؤ اوران کی اہلیہ فن نائن زخمی ہوئی تھی، ملزم فرازاحمد عرف طوطو گرفتاری کے خوف سےنامعلوم مقام پرروپوش تھا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتارملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید