• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژن لیول پر کمیٹیاں بنا دیں،صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھرتیاں کرینگے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہےکہ صحت اور تعلیم ایسے محکمے ہیں جن میں کافی عرصے سے بھرتیاں نہیں ہو سکی تھیں۔ حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان محکموں میں جو بھی خالی پوسٹیں ہیں ان پر فوری طور پہ بھرتیاں کریں گے اور اس کے لیے ڈویژن کے لیول پر کمیٹیز بنا دی گئی ہیں۔ کوئٹہ ڈویژن کے لیے کمشنر اور ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فہیم اس کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ہماری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ریکروٹمنٹ چل رہی ہیں اور یہ یقینی بنارہے ہیں کہ جتنی بھی ہماری خالی پوسٹیں ہیں ان پر بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پرکریں۔گزشتہ ہفتے بھی 175 کے قریب میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل افسران کی پوسٹنگ تھیں ان کے انٹرویوز لیے اور میرٹ کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی لسٹیں بنا لی ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد ان کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آج ٹراما سینٹر کی 23 پوسٹیں ہیں ان کے انٹرویوز چل رہے ہیں اور اسی وجہ سے ٹراما سینٹر سو فیصد صلاحیت پہ کام نہیں کر پا رہا تھا کیونکہ ہمارے پاس ٹراما سنٹر میں کارڈیک سرجنز، نیورو سرجنز اور دیگر اسپیشلسٹ سرجنز نہیں ہے لیکن ہمارے پاس آج بڑے سینیئر ڈاکٹرز انٹرویوز کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ جن کے لیے ایک با اخیتار کمیٹی موجود ہیں جس میں ایم ڈی ٹراما سنٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کے سینیئر موسٹ ڈاکٹرز اور ڈاکٹر فہیم موجود ہیں امید کرتے ہیں کہ اس ریکروٹمنٹ سے فوری طور پہ کوئٹہ ڈویژن صحت ڈیپارٹمنٹ میں بھی کمیاں ہیں وہ فوری طور پہ حل ہو جائیں گی اور سو فیصد کارکردگی سے کام کرنا شروع کر دیں گے۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر فہیم نے میڈیا کو بتایا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی سربراہی میں ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی بنی ہے گزشتہ ہفتے بھی میڈیکل افسران اور لیڈی میڈیکل افسران کے انٹرویوز کے لیے بلوچستان بھر سے 600 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جبکہ آج سرجنز کی انٹرویو کا عمل جاری ہے جس کے لیے بھی کافی امیدوار آئے ہیں۔ حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت میں بھرتیاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید