• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کہا تھا موروثیت کی جگہ نہیں، احتجاج کا اعلان علیمہ کی بجائے گوہر کو کرنا چاہئے تھا، علی محمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہیے تھا۔ 

عمران خان نے تو کہا کہ تھا ہماری پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں ہے‘بانی چیئرمین نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا‘بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شمولیت کا بھی بانی چیئرمین کو نہیں پتا تھا۔

اسلام آباد میںپی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر علی محمد خان کی آڈیو لیک ہوگئی۔ 

علی محمد خان نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر آڈیو اپنی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے عمران خان کے حکم پر سنگجانی جانے کی بجائے ڈی چوک جانے پر سوالات اٹھائے۔

 لیک آڈیو میں علی محمد خان کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے‘علیمہ خان نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ 

علی محمد خان کے مطابق میں نے بانی چیئرمین سے بھی شکایت کی کہ اعلانات پارٹی کی طرف سے ہونے چاہئیں اور انہوں نے بھی کہا کہ آئندہ کال پارٹی لیڈر شپ دے گی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے صرف اسلام آباد آنےکا کہا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں کارکنان کی آمد کے بعد جگہ بتائی جائےگی‘ جب بانی چیئرمین نے سنگجانی کا کہا تھا تو پھر کس کے کہنے پر ڈی چوک گئے؟

علی محمد خان کے مطابق بانی چیئرمین نے بیرسٹر گوہر، فیصل چوہدری اور دیگر کے سامنےکہا تھا۔ ہمارا مقصد احتجاج کے ذریعے مذاکرات کرنا تھا۔ سندھ اور پنجاب میں الگ الگ احتجاج کرنے کی بھی بانی چیئرمین نے مخالفت کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید