• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل، اسپنرز نے پاکستان کو آسان فتح دلا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے اسپنر ابرار احمد اور سفیان مقیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل57رنز سے جیت لیا ۔ 25گیندوں پر ایک چھکا اور چار چوکوں کی مدد سے 39رنز بنانےو الے طیب طاہر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اسپنرز سفیان مقیم نے20 اور ابرار احمد نے 28 رنز کے تین، تین ، حارث رؤف نے 17رنز کے عوض دو اور جہاں داد خان نے31رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے چار وکٹ پر165رنز بنائے ۔آخری پانچ اوورز میں60رنز بنائے۔ ہوم ٹیم 108رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اتوار کوکوئینز کلب میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلی وکٹ 18رنز پر گری ۔ پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے عمیر بن یوسف 16 اور کپتان سلمان علی آغا 19 گیندوں پر صرف 13 رنز اسکور کر سکے۔ عرفان خان نیازی نے15گیندوں پر 27 ناٹ آؤٹ رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔ طیب طاہر اور عرفان خان نے 65 رنز کی شراکت قائم کی۔ عثمان خان نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے39رنز30گیندوں پر بنائے۔ صائم ایوب نے18گیندوں پر24رنز ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے بنائے۔
اہم خبریں سے مزید