• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس کی گیس چوری کے خلاف کارروائیاں، 4 میٹر منقطع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کاروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 02 ڈومیسٹک میٹر سائٹ پر موجود نہیں تھےجس کی وجہ سے ان میٹرز کو ریکور کیا گیا اور ان کی ڈس کنکشنز فیڈ کی گئی۔02 ڈومیسٹک میٹر احاطے سے دور غیر قانونی طور کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔ 52 گھریلو کیسز کی دروازے دروازے چیکنگ کی گئی۔
ملتان سے مزید