• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوےمحنت کش یونین کی جانب سے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوےمحنت کش یونین رجسٹرڈ کے تحت ریلوے اسٹیشن ملتان سے پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس بارے ریلی نکالی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاضی منور حسین ظفر اقبال عبدالحمید سٹی نائب صدر سلطان خان نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے جان قربان کر دی ،ریلی میں نائب صدر مولوی عارف جمیل صدیقی شیخ عبدالحفیظ وائس چیئرمین عبدالغفار جسکانی عبدا سلام محمد رمضان عرف جانی جوائنٹ سیکرٹری کریم بخش ناصر بھائی محمد اکرم محمد رمضان شیرشاہی محمد امتیاز سمیت سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید