• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے شہر کو ٹینکر و ڈمپر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے امیر ضلع گلبرک وسطی کامران سراج اورٹاؤن چیئرمین ضلع گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ گزشتہ روزسپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے المناک موت کا شکار ہونے والے عبد اللہ کالج کے پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی،بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس افسوسناک واقعے اور اموا ت کی پر زور مذمت اور مرحومین کے اہل خانہ و لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں حکومت و متعلقہ ادارے ٹینکر و ڈمپر سے شہریوں کی جان کا تحفظ یقینی بنائیں ،سندھ حکومت نے شہر کو ٹینکر و ڈمپر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید