اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ایران میں اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس طالبان کے بغیرشروع ، ایرانی میڈیا کی طالبان وفد کو مدعو نہ کئے جانے کی تصدیق،کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار کر رہے ہیں ،ایران کے شہر مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے خارجہ کی 28ویں تکنیکی نشست کا آغاز ہوا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے شمال مشرقی دفتر کے سربراہ احمد معصومیفر کے مطابق اجلاس میں ECO کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد آج ہونے والے وزرائے خارجہ کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینا تھا۔