• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دباؤ میں فیصلہ کرنیوالے ملک نیپال کے نو منتخب وزیراعظم کا یوٹرن

اسلام آباد(فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) بھارتی دباؤ میں فیصلہ کرنے والے ملک نیپال کے نو منتخب وزیراعظم کا یوٹرن،تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد روایت شکنی ،اولیں دورے کیلئے بھارت کی بجائے چین کا انتخاب ،)بھارتی دباؤ میں فیصلہ کرنے والی سارک ممالک کے ایک اہم رکن نیپال جس کے منتخب ہونے والے وزرائے اعظم نے یہ روایت قائم کی ہوئی ہے کہ منتخب ہونے کے بعد اپنے غیر ملکی دورے کیلئے بھارت کا ہی انتخاب کرتے ہیں اور یہی روایت دو مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پرساد شرما اولی نے بھی برقرار رکھی ہوئی تھی تاہم جولائی 2024میں تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پرساد شرما اولی نے ’’یو ٹرن‘‘لیتے ہوئے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے اولیں غیر ملکی دورے کیلئے روایت شکنی کرتے ہوئے بھارت کی بجائے چین کو ترجیح دی ہے۔ جبکہ اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہوں نے بھارت کا ہی انتخاب کیا تھا ۔نیپالی وزیراعظم جو چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید