• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج میں عمران، بشریٰ، گوہر سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ جاری، بانی پی ٹی آئی سات نئے مقدمات میں گرفتار

اسلام آباد (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کے دوران جلاؤگھیرا ؤکے مزید7کیسز میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی عمران خان‘ بشریٰ بی بی اور بیرسٹر گوہر سمیت 96دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، مراد سعید، عمر ایوب، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، علی بخاری، عامر مغل کے بھی وارنٹ حاصل کرلیے۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن،علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام خان ترکئی،بریگیڈیر (ر) مشتاق اللہ ، میجر (ر) راشد ٹیپو کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان، خالد خورشیدکے بھی وارنٹ جاری کیے گئے۔

قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجود وکلا کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر راولپنڈی پولیس کے سربراہ (سی پی او) ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ایس ایچ اوتھانہ نیوٹاؤن کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سی پی او سمیت تینوں افسران کو (آج) منگل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

اہم خبریں سے مزید