کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت20پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں4پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 1.59روپے تک کی کمی، پاؤنڈ بھی1.26روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے278.00 روپے سے کم ہو کر 277.80روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 278.05روپے سےکم ہو کر 278.00روپے ہو گئی ہے۔