• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انڈسٹری؛ شدید مندی کا رجحان، ایکس مل ریٹ 121 روپے فی کلو تک آ گئے

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)شوگر انڈسٹری ؛شدید مندی کا رجحان،ایکس مل ریٹ 121 روپے فی کلو تک آ گئے،پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سیزن میں انڈسٹری نے 67لاکھ ٹن سے زیادہ ،رواں سیزن میں 65لاکھ ٹن سے زیادہ چینی بنے گی،پاکستان کی شوگر مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے۔گزشتہ کرشنگ سیزن میں شوگر ملز مالکان کے چینی کے ایکس مل ریٹ 140روپے فی کلو تک رہے لیکن دو دسمبر پیر کو چینی کے ایکس مل ریٹ خیبر پختونخوا میں 124روپے 50پیسے کلو رہ گئے۔ جبکہ لوئر سندھ میں پیر دو دسمبر کو چینی کے ایکس مل ریٹ 122روپے کلو ہو گئے ۔سنٹرل پنجاب میں بھی چینی کے ایکس مل ریٹ خیبرپختونخوا کی شوگر ملوں کے برابر 124روپے 50پیسے فی کلو رہ گئے۔ جنوبی پنجاب میں چینی کے ایکس مل ریٹ پیر دو دسمبر کو 121روپے فی کلو ہو گئے ۔ چینی کے ایکس مل ریٹ گزشتہ کرشنگ سیزن کے 124روپے کلو سے کم ہو کر 121روپے پیر دو دسمبر کو نیچے آنے کے بارے میں پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے جنگ کو بتایا کہ شوگر انڈسٹری نے جنوبی پنجاب میں 400روپے فی چالیس کلوگرام گنا کاشتکار سے خریدنا شروع کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید