راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہےکہ اپنے اضلاع میں اشیاء ضروریہ کی مطلوبہ مقدار اور سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈویژن بھر میں 163 پرائس مجسٹریٹس نے 1301 چیکنگ کیں۔ گراں فروشی کی 92شکایات سامنے آئیں جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 لاکھ 84 ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کو مانیٹر کر نے کے علاوہ ہسپتالوں کا دورہ کر کے وہاں مطلوبہ ادویات و علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں کل 562 یونین کونسلز میں سے 524 کو زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے۔