• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات،لڑکی سے مبینہ زیادتی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ بستی غریب آباد سے نگینہ بی بی نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ میری بھانجی   کو  دیور دانیال عرف چیمہ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔دہلی گیٹ پولیس نے ملزم حیدر سے پسٹل دوگولیاں جبکہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم بابر علی سے پسٹل برآمد کرلیے ۔گلگشت پولیس کو نعیم نے بتایا کہ ملزم محمد حسن نے مصنوعی مہنگائی کرکے دہی مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پایا گیا ۔کینٹ پولیس کو جعفر نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ گلگشت پولیس کو شاہ زیب ،بی زیڈ پولیس کو نسرین بی بی ،شہباز اوردانیال نے جھوٹی اطلاعات کی جن کے متعلق پولیس کو کوئی تصدیق نہ ہوسکی ۔کینٹ پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ میرا بیٹا عدنان اسلم گھر سے دوائی لینے کی غرض سے نشتر ہسپتال آیا مگر واپس گھر نہ پہنچ سکا جسے بہت تلاش کیا کچھ پتا نہ چل سکا ،شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے پولیس نےمقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید