ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن عزاداری جنوبی پنجاب کے صدر سید اصغر عباس نقوی نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ نصیر حسین ،سید مبشر نقوی،مخدوم سید وسیم شمسی،،سردار اعجاز خان،سید مہتاب عابدی،سید جاوید اختر نقوی سید ضامن نقوی،حاجی صابر مغل سمیت دیگر قدیمی و مرکزی لائسنس داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حال ہی میں بنائی جانے والی ضلعی امن کمیٹی ملتان کوغیر نمائندہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیاہے اور کہا ہے کہ یہ خودساختہ کمیٹی زمینی حقائق اور امن و امان کی صورتحال کو پس پشت ڈالتے ہوئے بنائی گئی ہے، چند افسران کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو امن کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے ی، ہم ڈسٹرکٹ ملتان کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہے کہ ایک ہی گروپ کے افراد پر مشتمل اس کمیٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔