کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی بورڈ کی ڈھٹائی کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔ بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان کی تجاویز ماننے کو تیار نہیں ہے، پاکستان سے میزبانی واپس لی جاسکتی ہے۔ پاکستان کے نئے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر بھارت نے اعتراض کر دیا ہے۔ بھارتی بورڈ نے پاکستان کی تجاویز پر باضابطہ جواب نہیں دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امکان ہے کہ ان تجاویز کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی سمیت آئی سی سی ایونٹس میں اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دی تھی ۔2031 تک بھارت میں ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس کا تذکرہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سیکورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کا تجویز نہ ماننے کا امکان ہے، ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کا صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان نے سے منتقل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے چونکہ تحریری گارنٹی مانگی ہے اس لئے تحریری گارنٹی نہ ملنے پر آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرنا ہے۔