• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری پی ٹی آئی کے احتجاج سے پریشان

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری پریشان نظر آتےہیں اورحالیہ سروے میں تقریباً ہر دس میں سے سات شہری کسی بھی صورت پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کے لئے تیار نہیں ہیں ۔68فیصد نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت سے انکارکردیا، احتجاج پر حکومتی ردعمل کو 48فیصد نے بےجا ، 42فیصد نے درست کہا، 82 فیصد کا روزمرہ کے معاملات ، 74فیصد کا کاروبار متاثر ہونے کا شکوہ،اس بات کا پتہ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ( آئی پور)کے سروے سے چلا ، جس میں جڑواں شہروں سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا، یہ سروے 26سے 29نومبر 2024 کے درمیان کیا گیا۔اس سوال پرکہ کیا آپ پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کریں گے، چاہے اس سے عوام کو وقتی طور پر تکلیف کیوں نہ ہو؟جوا ب میں سروے میں شامل 68فیصد شہریوں نے احتجاج کی مخالفت کی اور کسی صورت اسے قبول نہ کرنے کا کہا ،البتہ 24فیصد نے پی ٹی آئی احتجاج کی مکمل حمایت کی ، کہا کتنی بھی تکلیف ہو احتجاج کی حمایت کریں گے،8فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔جس کے بعد آئی پور نے مزید پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد لاک ڈاون سمیت دیگر حکومتی اقدامات یا ردعمل درست ہے ؟اس سوال کےجواب میں شہری تقسیم نظرآئے اور48فیصد نے حکومتی ردعمل کو بےجا کہا ،جبکہ 42فیصدنے ردعمل کو بالکل درست قرار دیا، 10 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید