کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدعو کرکے ایک کروڑ اورپاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ انہوں نے ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں ،کپتان نثار علی اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کو خصوصی طور پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ سلطان شاہ نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا ہے۔ کپتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نثار علی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔