کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگا دی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں ٹریننگ سیشن کو دیکھنےکیلئے 5 ہزارسے زائد شائقین آگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین ویرات کوہلی سمیت پسندیدہ اسٹارز کے حق میں آوازیں لگاتے رہے۔