کراچی(اسٹاف رپورٹر)) زون 6 نے زون ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ زون سات 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ جاوید اور درانی خان تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں زون 6 نے2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔محمد نوید بابر نے 47 اور آیش ملک نے 35 رنز بنائے۔