کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نےشہر میں پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 16برس کی بدترین طرزِ حکمرانی نے پاکستان کے سب سے بڑے اور ریڑھ کی ہڈی کو پیاسا مار دیا ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ لانڈھی کورنگی ملیر ،شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، ناظم آباد ، محمود آباد گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال نارتھ کراچی، ناظم آباد، سرجانی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن غرض پورا شہر اس وقت شدید قلت آب کا شکار ہے مگر ناجائز ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کا غیرقانونی کاروبار اور چوری اپنے عروج پر ہے، موسمِ سرما کی آمد کے باوجود پانی کا بحران سمجھ سے بالاتر ہے ، بوسیدہ ترین نظام کے باعث پانی کے ضیاع پر خاطر خواہ اقدامات نہ کرنا بھی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کی نااہلی کا ایک ثبوت ہے، حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں قلت آب کو دور اور بلا رُکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔