• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پشت پناہی سے اسرائیل نے غزہ میں ظلم کی انتہا کردی، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرقی ِ وسطیٰ کو جہنم بنا دینے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل نے غزہ میں جارحیت و دہشت گردی اور ظلم و سفاکیت کی انتہا کر دی ہے اور وہ غزہ کے بعد لبنان پر بھی چڑھ دوڑا ہے، انسانی حقوق،عالمی قوانین اور جنگی اصولوں کی بھی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید