کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد سے شعبان سے اغوا ہونے والے مغویوں کے لواحقین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ان کے بچوں کی بازیابی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کے بارے میں لواحقین سے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ شعبان سے اغواء ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے دن رات کوششیں کررہی ہیں۔اس واقعے کی ہر طرف سے تحقیقات جاری ہیں جہاں سے بھی کوئی سراغ مل جائے حکومت فوری طور پر وہاں آپریشن کرےگی، اس موقع پر لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور حکومت بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ حکومت بلوچستان اس مسئلے پر انتہائی سنجیدگی دکھا رہی ہے جس سے ہم مطمئن ہیں۔