• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصور کاکڑ سے متعلق کمشنر کوئٹہ کا بیان بے حسی کی انتہاہے‘جمعیت

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی مغوی کمسن مصور خان کاکڑ کے اغواء پر احتجاج کرنے والوں کی جدوجہد کو قدرتی آفات سے مرنے والوں بچوں کے ساتھ مثال دینےکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کمشنر کی گفتگو نہ صرف غیرذمہ دارانہ ہے بلکہ انسانی المیے سے متعلق حکومت کی غفلت اوربے حسی کی درد ناک مثال ہے جس سے مصور کاکڑ کے خاندان کی دل آزاری ہوئی ہے ترجمان نے کہاکہ قدرتی آفات اور سماجی مسائل یکساں اہمیت کے حامل ہیں جن پر توجہ دیناحکومت اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے ایک سرکاری افسر کو چاہیے کہ وہ بچے کی بازیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے نہ کہ غیرذمہ دارانہ گفتگوکرکے متاثرین ک دل آزاری کا باعث بنیں۔
کوئٹہ سے مزید