ملتان(سٹاف رپورٹر )کاری تاس پاکستان کے زیر اہتمام11ویں سالانہ دوروزہ چلڈرن اسمبلی کیتھولک چرچ ملتان میں منعقد ہوئی، دوروزہ چلڈرن اسمبلی کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن معاشرے کا حصہ ہیں، بہترین تعلیم و تربیت کرکے ہم انہیں کار آمد شہری بناسکتے ہیں جب کہ کاری تاس پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امجد گلزار نے کہا کہ چلڈرن اسمبلی کا مقصدسٹریٹ چلڈرن کی مختلف افراد اور بچوں کے ساتھ رابطہ کاری بڑھانا،ان کی اخلاقی وسماجی تربیت کرنا ہے۔