• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں معیار تعلیم تبدیل، مکمل پروفیسر یا 21 گریڈ کا افسر بھی وائس چانسلر بن سکے گا، فوتی کوٹہ ختم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے فوتی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دیدی ،وائس چانسلرز کے تقرر کا معیار تبدیل ، 4 سال کا تجربہ اور متعلقہ ماسٹر ڈگری کے ساتھ مکمل پروفیسر شپ یا پبلک سیکٹر ایڈمنسٹریٹر (BPS-21+) کیلئے اہلیت لازمی ہوگی ، بورڈز میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،تعلیمی بورڈز کے مسائل دور کرنے کیلئےسندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں، بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کے اعتراف میں شہید بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ فیڈرلزم کے نام سے نیا خودمختار ادارہ بنانے کا فیصلہ ، جامعہ کراچی، سندھ یونیورسٹی جامشورو اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں موجود بےنظیر چیئرز کو نئے ادارے کے ساتھ منسلک کیا جایگا۔ کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ کیلئے30 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی، تعلیمی بورڈز میں تقرریوں کیلئے آنیوالی درخواستوں پر سرچ کمیٹی کے ذریعے انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ کمیٹی میں دو ماہرین بھی شامل کیے جائینگے، کابینہ نے ریٹائرڈ سیکرٹری اعجاز میمن کو میڈیا سے وابستہ افراد کی حفاظت کے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ نے حسن سلیمان میموریل اسپتال ملیر کے لیے 2.3 بلین روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی، آٹسٹک بچوں کا عام اسکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا ، صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور دیگر متعلقہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ سست رو بچوں کا عام اسکولوں میں داخلہ ڈپارٹمنٹ آف امپاورمینٹ آف پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز (ڈی ای پی ڈی) نے کابینہ کو آگاہ کیا گیا جس کابینہ نےکہا کہ آٹسٹک بچوں کا عام اسکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا۔ ڈائریکٹوریٹ ڈی ای پی ڈی کے ماتحت ہوگا، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ڈی ای پی ڈی کی تشکیل کردہ مشترکہ پالیسی پر عملدرآمد کرائےگا اور معمولی آٹسٹک بچوں کے عام اسکولوں میں داخلے سے انکار کا مسئلہ حل کرائےگا۔ فوتی کوٹہ کا خاتمہ کابینہ کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 26 ستمبر 2024 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت عدالت عظمیٰ نے سندھ سول سرونٹس (تقرری، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1974 کے رول 11-A کے تحت متوفی کوٹہ کے تحت بھرتیوں کو امتیازی اور آرٹیکل 3، 4، 5 (2)، 18، 25(1) اور 27 کے منافی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر، کابینہ نے سندھ سول سرونٹس (تقرری، ترقی اور تبادلے) رولز 1974 سے رول 11-A کو حذف کرنے کی منظوری دیدی۔ سندھ پیپلز رورل سوک سورسز کمپنی سندھ کابینہ نے سندھ ٹرانسفارمیشن ایکسلریٹڈ رورل سروسز (اسٹارز) اقدام کے تحت "سندھ پیپلز رورل سوک سروسز" کے قیام کی منظوری دی۔

اہم خبریں سے مزید