• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی لیڈرشپ خود عمران خان سے مخلص نہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیکنڈ لیڈر شپ عمران خان سے مخلص نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اندر رہیں اور باہر انکی دکانیں چلتی رہیں، عمران خان اگر باہر آگئے تو انکی دکانیں بند ہو جائیں گی، پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے عالمی سازش ہورہی ہے،پی ٹی آئی کا ہدف کوئی ادارہ یا جماعت نہیں بلکہ پاکستان ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ، سیلاب متاثرین لوگوں کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہی ہے، متعدد گھر بن چکے ہیں اور باقیوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سندھ کے 10 ہزار نوجوانوں کو کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور سکھر میں آئی بی اے کے ذریعے پہلے مرحلے میں آئی ٹی کی ٹریننگز دی جارہی ہے، اس طرح کی تربیت کے بعد یہ نوجوان خود کفیل ہونگے، ان کیلئے روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔
اہم خبریں سے مزید