کراچی (افضل ندیم ڈوگر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے کہا ہے کہ جیو جٹسو عالمی میں سطح پاکستان کا نام روشن ہو۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے سلسلے میں کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جہاں مختلف انداز میں یواے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائی گئیں اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ تقریب کے آغاز میں یو اے ای کا قومی ترانہ بھی پیش کیاگیا۔ قونصل جنرل نے جیتنے والوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے جیو جٹسو کے فروغ پر بھی بات کی اور اس کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔