پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کے وزیراعظم مشیل بارئیئر کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور ہوگئی، 577کے ایوان میں قرارداد 338ووٹ سے منظور کرلی گئی ، سیاسی بحران مزید شدید، اپوزیشن کا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ ، اپوزیشن میکرون کیخلاف بھی متحد ہو گئی، سیاسی بحران مزید بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ایک ٹیکنو کریٹ حکومت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ وزیراعظم مشیل بارنیئر پر مشتمل اقلیتی حکومت نے پارلیمنٹ میں ووٹ کے بغیر خصوصی اختیارات سےبجٹ نافذ کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے سابق مذاکرات کار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرکے صدر میکروں کو خصوصی پیغام دے دیا گیا ہے۔