• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا، شاہد عمر کے سر کی قیمت 1کروڑ مقرر تھی، دیگر ساتھیوں میں عدنان ،طارق اور کمانڈر خاکسار بھی شامل ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانے سے واپسی پر گھات لگا کر ہلاک کیا گیا۔ کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید