• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ: دلہن کا قتل، 10 سالہ ملزم بھانجے کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جڑانوالہ میں نوبیاہتا دلہن کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان پولیس محمد صادق کے مطابق دلہن کے گرفتار 10 سال کے بھانجے کو کل علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز دلہن کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا تھا کہ اس نے دراز سے پستول نکال کر دلہن کی جانب کیا تو گولی چل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ ملنے پر مزیدحقائق واضح ہوں گے، دلہن کے والد کی جانب سے بچے کو بچانے کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو کا بیان دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق نوبیاہتا دلہن کی گولی لگنے سے موت کا واقعہ 2 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید