• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو شراب فروش گرفتار، بھاری مقدار میں امپورٹڈ اور دیسی شراب برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس تھانہ چہلیک کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 شراب فروش گرفتار، امپورٹڈ شراب کی3 عدد بڑی بوتلیں،20 عدد بیئر کین اور 30 لیٹر دیسی شراب برآمد، مقدمات درج،شراب فروش ملزمان کو تھانہ چہلیک کے علاقے سے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمات درج کرکے کارروائی کی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید