ملتان( سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے صدر رانا ارشاد نے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رات 8بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کی جائے۔ اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹری و چیئر مین و دیگر عہدیداران میں ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان ، شیخ عمران، طارق عزیز عمران کھچی سمیت دیگر نےشرکت کی۔