ملتان( سٹاف رپورٹر ) دہلی گیٹ پولیس نے مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے دوافراد کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔احمد آباد میں حماد ڈوگر کی مہندی کا فنگشن جاری تھا کہ تقریب میں شریک افراد نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ میں خوف وہراس پھیلادیا جس کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شہباز اور رمضان کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔