پشاور(وقائع نگار) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) نے پشاور یونیورسٹی دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے اشتراک سے رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جسکا مقصد رضاکاریت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، اس موقع پر رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔