جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز پہلی بارتپ دق کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی،اس بیماری سےگزشتہ سال 1.25ملین افراد ہلاک ہوئے۔یہ بیماری غیر متناسب طور پر 30 زیادہ آبادی والے ممالک کو متاثر کرتی ہے۔ بھارت، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان سمیت پانچ ممالک میں عالمی سطح پر ٹی بی کے نصف سے زیادہ کیسز پائے جاتے ہیں، ایک چوتھائی سے زیادہ کیسز صرف بھارت میں پائے جاتے ہیں۔