کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ پندرہ سال سے ختم ہوچکا ہے ، اس دوران پی پی ایل نے ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن بلوچستان حکومت کو شیئر نہیں دیا ،صوبائی حکومت نے پی پی ایل سے متعلق تحفظات کا معاملہ وفاقی حکومت کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے.
وفاقی حکومت یا اداروں کیساتھ درپیش ایشوزکو شائستگی کیساتھ اٹھایا جائیگا،کمپنی کی غیر سنجیدگی پر اظہار تشویش، معاملہ وفاقی کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے پی پی ایل کے لیز توسیع معاہدے سے متعلق غیرسنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا
صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ تقریبا پندرہ سال سے ختم ہوچکا ہے اس دوران پی پی ایل نے ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن بلوچستان حکومت کو شیئر نہیں دیا
اجلاس میں پی پی ایل سے متعلق تحفظات کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔