• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو کم زور کرنا ہے،ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر امن و استحکام کے قیام کے لئے انٹیلی جنس رپورٹس کو بامقصد اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی میں کھلم کھلا افغانستان ملوث ہے جو بھارت اور اسرائیل کی شہ پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان نے ابھی تک صبر سے کام لیا ہے،رمضان المبارک کے احترام میں پاکستان کسی بڑی کاروائی نہیں کررہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید