• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس حکام بغیر کسی پیشگی نوٹس چھاپہ مارنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد(رپورٹ:رانا مسعود حسین/ نیوز ایجنسی)وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام بغیرکسی پیشگی نوٹس چھاپہ مارنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، عدالت نے واضح کیا ہکہ ٹیکس کمشنر کو تحریری طور پر بتا نا ہو گا کس قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ ٹیکس حکام چھاپے کے دوران کمپیوٹر، اہم دستاویزات اور کاروباری اکانٹس کا ریکارڈ قبضے میں لینے کے مجاز ہیں ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ "میسرز سپیکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ بنام فیڈریشن آف پاکستان" کیس میں جاری کیا ہے ،اپیل گزار کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ کے 24دسمبر 2025کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 175کے تحت مارے گئے چھاپے کو قانونی قرار دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید