شہیدسکندرآباد سوراب(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر پولیس گاڈی کو پل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ڈرائیور شہید پل تباہ ، قومی شاہراہ پر ہر قسم کی آمد و رفت معطل، علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر پولیس کی اے پی سی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس ڈرائیور خلیل احمد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔دھماکہ خیز مواد قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر واقع ایک پل میں نصب کیا گیا تھا، جو پولیس کی گاڑی کے گزرنے کے دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ پولیس کی اے پی سی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔