اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے زبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے کے مطابق زبانی معاہدہ ثابت کرنے کیلئے تاریخ، وقت، مقام، شرائط اور گواہان کی تفصیل لازمی ہے،سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔